Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈیویژنل انجینئر سنٹرل سرکل کے بموجب 15 دسمبر کو پراگاٹولس برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 11 تا 3 بجے دن کے درمیان پراگاٹولس اور قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای سیف آباد کے بموجب 15 دسمبر کو جواہر نگر اور وٹھل واڑی علاقوں کے برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 4 بجے دن کے درمیان جواہر نگر فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے جواہر نگر ، بینک آف بڑودہ ، پوسٹ آفس ، انجیا بھون ، تلنگانہ نرسنگ ہوم ، اشوک نگر ، جب کہ وٹھل واڑہ برقی کی مرمت و درستگی صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان عمل میں آئے گی ۔ جس کے باعث مذکورہ بالا اوقات کے دوران آئی سی آئی سی آئی اور تاج محل علاقوں میں برقی سربراہی مدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 15 دسمبر کو چندو لال بارہ دری برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 4 بجے دن کے درمیان کالا پتھر ، علی باغ ، گلشن نگر ، رنمست پورہ ، بہادر پورہ ، کمہارواڑی ، فتح دروازہ ، درگاہ حضرت دو پاشاہؒ ، امجد اللہ باغ ، ستار باغ ، چندو لال بارہ دری ، چندولال بارہ دری انڈسٹریل ایریا ، ایس آر ٹی کالونی ، بلال نگر ، مصری گنج ، فتح دروازہ ، قاضی پورہ ، فائر اسٹیشن ، دودھ باولی ، غازی بنڈہ ، علی نگر ، گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ، آئی ٹی آئی کالونی ، 2 آر ٹی کالونی ، رنمست پورہ ، شکر گنج ، عثمان باغ ، معین پورہ ، سالار نگر ، موچی کالونی ، مسجد وزیر علی ، پالم روڈ ، کاماٹی پورہ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT