Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد 19 فروری (پریس نوٹ) اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر برقی چارمینار کے بموجب فیڈر کے مرمتی کام کے باعث 20 فروری کو 10 تا 2 بجے دن عمر کالونی، حافظ بابا نگر ، گھانسی بازار ہائی کورٹ روڈ، رکاب گنج، مدینہ علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ نیز ڈیویژنل انجینئر برقی آسمان گڑھ کے بموجب آج 10 تا 3 بجے دن بالسیٹی کھیت، نور خاں بازار، بود علی شاہ کھڑکی، گول قبر، لال مٹی کی درگاہ، پدما نگر، ریس کورس روڈ، ملک پیٹ مٹن مارکٹ، اناپورنا اپارٹمنٹس، بادام گلی، ملک پیٹ گیس پمپ، نیو ملک پیٹ، فٹ بال گراؤنڈ ، والی بالی گراؤنڈ، ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن، 10 تا 2 بجے دن لکشمی نگر پارک، ٹیلی فون ایکس چینج ، کلو کمپاؤنڈ، جیہ نگر پارک، 12 تا ایک بجے دن سرسوتی نگر، سنگارینی کالونی، گرین پارک کالونی، سہ پہر 3 تا 6 بجے شام غوث کیفے، یونیک اسکول، املی بن، مرتضیٰ نگر چمن، سعادت نگر، چندرا نگر، بڑا بازار چوراہا، گنگا نگر نالہ، بڑا بازار روڈ، رین بازار پولیس اسٹیشن، ظفر روڈ، یاقوت پورہ برج ، یاقوت محل تھیٹر، غالب ہوٹل، سرور جنگ دیوڑھی، سری پورم کالونی، فرینڈس کالونی، ایسٹ اینڈ ویسٹ پرشانت نگر، افضل نگر، بنجارہ نگر، ریس کورس روڈ علاقوں میں برقی سربراہی متاثر رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT