شہر کے مختلف علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 13 جولائی کو مختلف برقی فیڈرس جیسے گولی پورہ ، علی آباد ، مہترواڑی ، فاروق نگر ، دارجلنگ ، شاہجہاں ، جنگم میٹ اے بی سی ، جنا پریہ اے بی سی اور فاطمہ نگر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 9 تا 11 بجے دن گولی پورہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے گولی پورہ ، میکہ منڈی ، سی آئی بی کوارٹرس اور سلطان شاہی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی جب کہ علی آباد فیڈر کے تحت علی آباد اور شمشیر گنج علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے دن مہتر واڑی فیڈر کے تحت سلطان شاہی اور مہتر واڑی علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن ، فاروق نگر فیڈر کے تحت فلک نما ، فاروق نگر ، غفوریہ مسجد اور ناگل بنڈہ جب کہ دارجلنگ فیڈر کے تحت تالاب کٹہ ، نشیمن نگر اور سلطان شاہی علاقوں میں دوپہر ایک تا 3 بجے دن ، شاہجہاں فیڈر کے تحت تالاب کٹہ اور سلطان شاہی علاقوں میں صبح 10-30 تا 12 بجے دن ، جنگم میٹ اے بی سی فیڈر کے تحت دوپہر 12-30 تا 2 بجے دن شمشیر گنج ، جنگم میٹ ، علی آباد اور قبرستان کے علاقے ، جناپریہ اے بی سی فیڈر کے تحت 11 تا ایک بجے دن پلیشرر پارک ، نیو فرینڈس کالونی پلیسنٹ پارک ، لکشمی نگر اور جناپریہ علاقے اور اسی طرح فاطمہ نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے فاطمہ نگر ، ہینڈی کیاپ کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر 12-30 تا 1-30 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔