Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں کل سربراہی آب مسدود

شہر کے مختلف علاقوں میں کل سربراہی آب مسدود

حیدرآباد 7 فروری (آئی این این) حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے بموجب کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی پراجکٹ فیز II میں مینٹیننس کا کام انجام دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے 9 فروری کو صبح 6 بجے سے 24 گھنٹوں تک شہر کے متعدد مقامات پر سربراہی آب مسدود رہے گی۔ بورڈ کے بموجب چرلہ پلی، بٹس،ڈ ای سی آئی ایل، سینک پوری، اے ایس راؤ نگر، سنٹرل پریزن، ایم ای ایس، کنٹونمنٹ، آئی سی آئی سی آئی نالج پارک، ترکاپلی، لالہ پیٹ، تارناکہ، ناچارم صنعتی علاقہ، مولا علی، گائتری نگر، سائی ناتھ پورم، گول ناکہ، ڈیفنس کالونی، سینک پوری، آر کے پورم، ملکاجگیری، میرجل گوڑہ، سفیل گوڑہ، آنند باغ، گوتم نگر، نیو اینڈ اولڈ الوال، لوتھ کنٹہ، بالیا کالونی، ہاؤزنگ بورڈ کالونی، کیلاش گیری ریزروائر، ناچارم، ملاپور، پرشانت نگر ریزروائر، گچی باؤلی، فلم نگر، مادھا پور، کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ، حڈا چندا نگر، بی این ریڈی نگر، ایل بی نگر، آٹو نگر، ونستھلی پورم، سرور نگر، الکاپوری، دلسکھ نگر، آر جی کے بنڈلہ گوڑہ، اوپل، بیراپا گوڑہ، مائیلاردیو پلی، مدھوبن، پی ڈی پی، حیدر گوڑہ، راجندر نگر، اپر پلی، سلیمان نگر، میر مومن پہاڑی، عطاپور، چنتل میٹ، مہدی پٹنم، کاروان، لنگرحوض، کاکتیہ نگر، ہمایوں نگر، تالہ گڈہ، آصف نگر، ایم ای ایس گندم گوڑہ، شیخ پیٹ، او یو کالونی، ٹولی چوکی، ملے پلی، وجئے نگر کالونی، ریڈ ہلز، اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس، نامپلی، مانصاحب ٹینک، لکڑی کا پُل، سکریٹریٹ، ضیاء گوڑہ، الہ آباد اور گھوڑے کی قبر علاقوں میں سربراہی آب مسدود رہے گی۔ واٹر بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ بورڈ سے تعاون کریں اور پانی کا ذخیرہ کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT