Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف مقامات پر آج برقی شٹ ڈاؤن

شہر کے مختلف مقامات پر آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد 6 نومبر (پریس نوٹ) اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 7 نومبر کو قاضی پورہ برقی فیڈر کے تحت خلوت سب اسٹیشن کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر سب اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے قاضی پورہ، دانی کا باغ، شکر گنج، مصری گنج، غازی بنڈہ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔
٭ اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 7 نومبر کو ملک پیٹ، مادنا پیٹ، چندرا ہٹس اور مسجد سلیمہ خاتون برقی سب اسٹیشن کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے بموجب 11 تا 12 بجے دن ملک پیٹ بس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے ایم سی ایچ کالونی، ملک پیٹ ای سیوا، یشودھا ہاسپٹل، وجئے نگر، شنکر نگر، پدما نگر، بالسٹی کھیت، نور خاں بازار، کالا ڈیرہ کالونی، اعظم پورہ، ایم ایم ایچ ہاسپٹل، پنٹیا بنڈ، فرحت نگر، چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن، بینی صاحب بنگلہ، عرب گلی، حبیب گلشن، ٹی بی ہاسپٹل جبکہ مادنا پیٹ برقی فیڈر کے تحت مادنا پیٹ، پھول باغ، بھارت نگر، مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کوارٹرس، آزاد پارک، اسلامیہ کالج، ایس آر ٹی کالونی۔ اسی طرح دوپہر 2 تا 3 بجے دن چندرا ہٹس فیڈر کے تحت آئی ایس سدن روڈ، دھوبی گھاٹ، بانو نگر، حیدرآباد ہاؤز ، سعیدآباد مین روڈ اور مسجد سلیمہ خاتون فیڈر کے تحت 11 بجے دن تا 4 بجے شام کے درمیان پوسٹ آفس صدیقی ٹریک، مسجد سلیمہ خاتون، غوثیہ اسکول، انوار اسکول، خان نگر، فضل صدیقی، محمد نگر، بھوانی نگر دو نمبر گلی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT