Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مضافات میں ممنوعہ گٹکھے کی کثیر مقدار ضبط

شہر کے مضافات میں ممنوعہ گٹکھے کی کثیر مقدار ضبط

ڈی سی ایم اور اسکارپیو کے ساتھ ملزمین گرفتار
حیدرآباد۔/8 جون، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں ٹاٹا نگر، کاٹے دھن اور میلار دیو پلی میں پولیس نے ممنوعہ گٹکھے کی کثیر مقدار کو ضبط کرلیا۔ جہاں ایک بڑی ڈی سی ایم ، اسکارپیو اورآٹو میں مختلف مقامات سے مضر اور ممنوعہ اشیاء کو منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں چند افراد کو گرفتار کرلیا۔ مائیلاردیو پلی پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے علی نگر کاٹے دھن میں ایک ڈی سی ایم کو ضبط کرلیا جس میں 120ڈبوں کو منتقل کیا جارہا تھا جس میں گھٹکھا رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے اس کا رروائی میں 31سالہ ایم ایس موسیا کو گرفتار کرلیا جو مشرقی گوداوری کا ساکن ہے جبکہ اس کارروائی میں مزید ایک فرد پولیس کے ہاتھوں نہیں لگا۔ دوسری کارروائی میں جو ٹاٹا نگر میں انجام دی گئی گٹکھا کے15 بیاگوں اور گٹکھا پیاک کرنے والی مشین کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے اس موقع پر 30 سالہ جاوید اور 24سالہ نندیشور کو گرفتار کرلیا جبکہ محمود نامی شخص مفرور بتایا گیا ہے۔تیسری کارروائی میں پولیس میلار دیو پلی نے تلاشی مہم کے دورن ایک آٹو کو ضبط کرلیا جس میں ممنوعہ گٹکھا کو کاٹے دھن سے چندرائن گٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 21سالہ محمد کلیم ساکن شاہین نگر اور 32سالہ تبریز ساکن فلک نما کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT