Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر کے نواحی علاقوں میں سڑک حادثے ،6 ہلاک

شہر کے نواحی علاقوں میں سڑک حادثے ،6 ہلاک

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد شرف الدین جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا راجندر نگر کے علاقہ وادی محمود کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 59 سالہ برہماچاری جو گڈی انارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ سبکدوش ملازم بتایا گیا ہے ۔ یکم اپریل کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں چاری موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 19 سالہ سریکانت جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ لالہ پیٹ علاقہ  میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 65 سالہ ایکناتھ جو پیشہ سے میستری تھا ۔ وٹے پلی علاقے میں رہتا تھا ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی علاج کے دوران موت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ سریکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا شکر نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکراگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ اجئے کمار جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ سائی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اجئے کمار یکم اپریل کے دن حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ اجئے کمار کے ہمراہ اس موقع پر 6 افراد کار میں سوار تھے ۔ جن میں 3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ راج کمار شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT