Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے چار نئے روٹس پر ہفتہ سے آر ٹی سی بسوں کا آغاز

شہر کے چار نئے روٹس پر ہفتہ سے آر ٹی سی بسوں کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی نے عوام کو بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کرنے کے ایک حصہ کے طور پر 21 نومبر سے چار نئی روٹس پر اپنی بسوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ تین اہم و مصروف ترین روٹس پر چلائی جارہی بسوں کے ٹرپس میں بھی اضافہ کرنے کے اقدامات کئے گئے اور اس کیلئے گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی کی جانب سے 72 زائد بسیں حاصل کی گئی ہیں اور ان بسوں کے اضافہ سے مقررہ ٹرپس کے مقابلہ میں 421 زائد ٹرپس (بسیں چلائی جاسکیں گی) چلائی جاسکیں گی۔ گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی نے ایکطرفہ عوام کو سفر کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اپنی خدماتانجام دے رہا ہے تو دوسری طرف گریٹر حیدرآباد نے آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT