Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے کچھ علاقوں میں دھواں دھار بارش

شہر کے کچھ علاقوں میں دھواں دھار بارش

حیدرآباد۔ 5 اکتوبر (سیاست نیوز) شہر میں آج رات اچانک ہوئی تیز رفتار بارش کے سبب ٹولی چوکی اور اطراف کے چند مقامات جزوی متاثر ہوئے۔ آج صبح ہی سے شہر میں وقفہ وقفہ سے مختلف مقامات پر تیز رفتار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شام کے اوقات میں پرانے شہر کے بیشتر علاقوں بالخصوص بہادر پورہ میں تیز بارش ہوئی تاہم رات دیر گئے علاقہ جات مانصاحب ٹینک، مہدی پٹنم ریتی باؤلی، ٹولی چوکی، شیخ پیٹ کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کے سبب راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سڑک پر راستہ دکھائی دینے میں بھی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹولی چوکی کے علاقہ جات، نظام کالونی، برنداون کالونی، جانکی نگر کالونی، سمتا کالونی، بال ریڈی نگر کالونی، الحسنات کالونی کے علاوہ ندیم کالونی اور شاہ حاتم تالاب سے متصل علاقوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور رات دیر گئے تک ہلکی اور تیز رفتار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT