Saturday , March 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شہر گلبرگہ میں ترقیاتی کام ڈاکٹر قمرالاسلام کے منظور شدہ

شہر گلبرگہ میں ترقیاتی کام ڈاکٹر قمرالاسلام کے منظور شدہ

محمد اصغر چلبل سابق چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا بیان
گلبرگہ 22 نومبر (ای میل) آج صبح ایم ایس کے جیلان آباد روبرو محمد حسین فنکشن ہال پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے 25 لاکھ روپئے کی لاگت سے سڑک کا افتتاح انجام دیا۔ ڈاکٹر قمرالاسلام سابق وزیر و رکن اسمبلی گلبرگہ شمال نے سی ایم پیاکیج میں اس کام کو منظور کروایا تھا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنی تقریر میں کہاکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے وارڈ نمبر 20، 21 اور 37 میں ڈاکٹر قمرالاسلام نے بحیثیت ضلع نگران وزیر و چیرمین حیدرآباد کرناٹک نے کروڑہا روپئے منظور کروائے۔ انھوں نے تمام اسکیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سی ایم پیاکیج Appendix-E اور PWD فنڈ ، HKRDB فنڈ، ایس ایف سی ، 13 فینانس، MLA فنڈ ، 14 ویں فینانس اور 50 کروڑ کی اسپیشل گرانٹ جیسے شامل ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آج شہر میں جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہیں وہ ڈاکٹر قمرالاسلام کی خصوصی دلچسپی اور بحیثیت نگران وزیر و چیرمین حیدرآباد کرناٹک کے منظور کئے تھے۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہاکہ ابھی 18 ماہ باقی ہیں۔ باقی کچھ چھوٹے چھوٹے کام بھی مکمل کرلئے جائیں گے۔ سید سجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی میئر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ جناب قمرالاسلام کے شکر گذار ہیں کہ انھوں نے لاکھوں کروڑوں روپئے ایم ایس کے ملز جیلان آباد کے لئے منظور کئے۔ میں چاہے کارپوریٹر رہوں یا نہ رہوں ہمیشہ عوام میں رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کیا کریں۔ بھیم ریڈی پاٹل سابق میئر نے کہاکہ وہ قمرالاسلام کے احسان مند ہیں کہ انھوں نے مجھے میئر بنایا اور ان کی مکمل سرپرستی کی۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے بھی بحیثیت چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی شہر کیت رقی میں میرا ساتھ دیا۔ جب میں میئر تھا ایچ کے آر ڈی بی فنڈ کے لئے قمرالاسلام سے گذارش کی تھی اور انھوں نے مجھے ایک کروڑ روپیوں کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT