Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہزادہ چارلس کے ہاتھوں ٹرافی کی رونمائی

شہزادہ چارلس کے ہاتھوں ٹرافی کی رونمائی

لندن۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کا میگا ایونٹ شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے اور اس تناظر میں اوول گراؤنڈ لندن میں چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شہزادہ چارلس نے چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی۔ انہوں نے ایک بیٹ پر اپنے دستخط بھی کئے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ کولن گریوز کے حوالے کر دیا۔ تقریب سے پہلے شہزادہ چارلس نے گراؤنڈ میں بچوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا یکم جون کو آغاز ہو رہا ہے۔ ٹورنمنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT