Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / شہزادی ڈائنا نے اقدام خودکشی بھی کیا تھا کتاب میں انکشاف

شہزادی ڈائنا نے اقدام خودکشی بھی کیا تھا کتاب میں انکشاف

لندن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹکام) شہزادی ڈائنا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پرنس چارلس کے ساتھ ہوئی اپنی شادی سے بیحد ناخوش تھیں۔ یہاں تک کہ ایک بار انہوں نے بلیڈ سے اپنی کلائیوں کو کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ یہ انکشافات ایک کتاب میں کئے گئے ہیں جن میں شہزادی ڈائنا کی مایوس زندگی، چارلس سے ناکام شادی اور ان کی (چارلس) معشوقہ کمیلا کے بارے میں تفصیلات درج ہیں۔ پرنسس آف ویلز کے ہی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کتاب کاٹنے کی بھی کوشش کی تھی‘‘۔ یہ اقتباسات اینڈریو مارٹن کی کتاب ’’ڈائنا ہرٹرواسٹوری‘‘ میں رقم کئے گئے ہیں۔ ڈائنا کا کہنا ہیکہ شادی اور ہنی مون کے بعد ان کی صحت گرتی چلی گئی۔ ان کے دوست اور رشتہ دار کہا کرتے تھے کہ میرے جسم کی ہڈیاں نظر آرہی ہیں۔ اکٹوبر 1981ء تک میری حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT