Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / شہزادی ڈائنا کی موت کے 20 سال بعد پرنس ولیم کا دورہ پیرس

شہزادی ڈائنا کی موت کے 20 سال بعد پرنس ولیم کا دورہ پیرس

پیرس ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کل پیرس کے سرکاری دورہ پر پہنچ رہے ہیں۔ یاد رہیکہ تقریباً 20 سال قبل پرنس ولیم کی والدہ شہزادی ڈائنا کی پیرس میں ایک کار حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔ ولیم اور کیٹ صدر فرانس فرانکوئی اولاند سے ملاقات کرکے ’’لیزوائزنس‘‘ (پڑوسی) کے عنوان سے ایک انیشٹیو لانچ کریں گے جس کا مقصد فرانس اور برطانیہ کو قریب تر کرنا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت جب برطانیہ نے یوروپی یونین سے اخراج کا عمل شروع کردیا ہے۔ بعدازاں برطانوی سفارتخانے میں پرنس ولیم سیاہ ٹائی ڈنر کی میزبانی بھی کریں گے اور چھ ملکی رگبی میاچ کا نظارہ بھی کریں گے جو فرانس اور ویلز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ولیم اور کیٹ اس دورہ پر اپنے دو بچوں تین سالہ جارج اور ایک سالہ شارلیٹ کو لے کر نہیں آئے۔

 

میکسیکو کے تیل پلانٹ میں دھماکہ
آٹھ زخمی
میکسیکو سٹی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے گوآنجو آٹو صوبے میں سرکاری تیل کمپنی سلمانسا ریفائنری کے نزدیک پیمیکس ایندھن اسٹوریج اور سپلائی مرکز میں دھماکے کی وجہ سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔پمیکس نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ کمپنی کے مطابق اس واقعہ میں شدید نقصان یا کسی کی موت نہیں ہوئی۔یہ کمپنی علاقائی خریداروں کو گیسولین سپلائی کرتی ہے ۔ آگ پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT