Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہزاد کے کوچ اور انتظامیہ سے اختلافات نہیں:ہارون

شہزاد کے کوچ اور انتظامیہ سے اختلافات نہیں:ہارون

اسلام آباد ۔ 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے اوپنر احمد شہزاد کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیم انتظامیہ کے ساتھ مسائل کی وجہ سے ٹیم میں عدم شمولیت پر مبنی خبر کی تردید کردی۔ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کو اس لئے حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ خبروں میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ احمد شہزاد کو ہیڈ کوچ وقاریونس اور ٹیم انتظامیہ کے کچھ ارکان نے ونڈے ٹیم سے باہر رکھا ہے کیونکہ وہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے لیکن انہیں انگلینڈ کے خلاف آخری ونڈے میں شامل کیا گیا ۔تاہم ہارون الرشید نے ان تمام افواہوں کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد کو ان کے رویے یا قواعد کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر نہیں رکھا گیا، یہ خبریں صرف میڈیا نے پھیلائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT