Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / شہنائی نواز استاد علی احمد حسین خاں کا انتقال

شہنائی نواز استاد علی احمد حسین خاں کا انتقال

کولکتہ ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز شہنائی نواز استاد علی احمد حسین خاں کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ان کا شمار استاد بسم اللہ خاں جیسے اساتذہ میں ہوتا تھا ۔ خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ استاد حسین خاں گردہ کے مریض تھے اور گزشتہ چند دنوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے آج صبح بعمر 77 سال آخری سانس لی ۔ پسماندگان میں 7 لڑکے اور 5 دختران اور سینکڑوں پوتے اور نواسے شامل ہیں۔ انہیں ہندوستانی انسٹرومینٹل میوزک میں گرانقدر خدمات پر 2009 ء میں سنگیت ناٹک اکیڈیمی کا ایوارڈ پیش کیا گیا اور وہ بنارس کے شہنائی موسیقی اسکول کے نمائندہ تھے اور بیشتر کئی ایک بیر ونی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں 1973 ء میں دوردرشن کی افتتاحی تقریب میں اپنا پروگرام پیش کرنے کا اعزاز حاصل تھا اور حکومت مغربی بنگال نے انہیں 2012ء میں بنگلہ بھوشن ایوارڈ بھی عطا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT