Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / شہیدوں کوجیٹلی کا خراج عقیدت

شہیدوں کوجیٹلی کا خراج عقیدت

جموں ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی اور وزیرمملکت برائے دفتر وزیراعظم جیتندر پرساد 21 اگست کو شہیدوں کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ بی جے پی کے 15 روزہ پروگرام ’’70 سال آزادی ۔ ذرا یاد کرو قربانی‘‘ کا ایک حصہ ہوگا۔
اروناچل کو فوجیوں کی روانگی
نئی دہلی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 500 نیم فوجی فورسیس کے ارکان مرکز کی جانب سے اروناچل پردیش کو روانہ کردیئے گئے کیونکہ سابق چیف منسٹر کھلی کھو پل کی موت کے بعد ریاست میں تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ ان کے بعض حامیوں نے تشدد کیا تھا اور سرکاری بنگلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ اس اطلاع پر مرکز سے فوجیوں کو روانہ کیا گیا۔
راجن کا روایت قائم کرنے سے انکار
ممبئی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے والے گورنر آر بی آئی رگھورام راجن نے آج کہاکہ وہ کوئی روایت اپنے جانشین کیلئے قائم کرنا نہیں چاہتے۔ کیونکہ انہیں کوئی بھی مسئلہ ورثے میں نہیں ملا تھا جبکہ انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا تھا۔ وہ تعلمی دنیا میں واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 4 ستمبر کو وہ دوبارہ تعلیمی دنیا میں چلے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT