Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / شہید سپاہیوں کو جیٹلی کا خراج

شہید سپاہیوں کو جیٹلی کا خراج

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج اُن 3 سپاہیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے جموں و کشمیر کے نوگام علاقہ میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ جیٹلی نے کہاکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنایا ہے جس پر قوم کو فخر ہے۔ نوگام آپریشن میں ہمارے سپاہیوں نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور اُن کی کوشش ناکام بنائی۔ اِس دوران ہمارے تین سپاہی شہید ہوئے جن کو قوم سلام کرتی ہے۔یہ آپریشن 20 مئی کا ہے جب فوجی جوان عسکریت پسندوں کو روکنے میں کامیاب ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT