Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہید شعیب اللہ خان کو خراج، جناب ظہیرالدین علی خاں و دیگر کا خطاب

شہید شعیب اللہ خان کو خراج، جناب ظہیرالدین علی خاں و دیگر کا خطاب

حیدرآباد 23 اگسٹ (پریس نوٹ) آواز تنظیم اور ایس وی کے کے مشترکہ زیراہتمام مرحوم شہید شعیب اللہ خان کی برسی شعیب ہال میں منائی گئی جس میں مہمان خصوصی جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر ’سیاست‘ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعیب اللہ خان عظیم شخصیت کے مالک تھے، انھوں نے سماجی تبدیلی کے لئے اپنی جان کی قربانی دے دی۔ ایسی شخصیت کے نام کی اردو لائبریری پر غیر مجاز قبضہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر انصاری نے کہاکہ نویں کلاس کے نصاب میں شعیب اللہ خان کا سبق تھا۔ تاہم حکومت نے اس کو نکال دیا ہے۔ بابو راؤ نے کہاکہ شعیب اللہ خان کا جس مقام پر قتل ہوا اُس مقام پر اُن کا ایک مجسمہ قائم کیا جائے۔ سدیا نے بھی ان کی ایک گنبد بنانے کی حکومت سے اپیل کی۔ اس موقع پر محمد علی تنظیم آواز سکریٹری نے کہاکہ شعیب اللہ خان جیسے قلمکاروں کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔ اس موقع پر عبدالستار صدر تنظیم آواز، جمال، محمد غوث اور دیگر موجود تھے۔ محمد علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT