Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / شہید مسلم امریکی فوجی کے والد ٹرمپ کے سفری امتناع کے مخالف

شہید مسلم امریکی فوجی کے والد ٹرمپ کے سفری امتناع کے مخالف

سان فرانسسکو ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم امریکی فوجی کے والد جو عراق میں لڑائی کے دوران شہید ہوگیا تھا، نے امریکہ کے ایک وفاقی جج کے اس فیصلہ کی تائید کی جس کے تحت صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے نظرثانی شدہ سفری امتناع کو روک دیا گیا تھا۔ گولڈ اسٹار کے والد خضرخان کے اٹارنیز نے سان فرانسسکو میں اپنی درخواست کا ادخال کیا جہاں امریکہ کی نویں سرکٹ کورٹ برائے اپیلس ڈسٹرکٹ جج ڈیرک واٹسن کے ذریعہ دیئے گئے فیصلہ پر غوروخوض کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ خضرخان کا فرزند ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن کے عہدہ پر فائز تھا۔ 2004ء میں عراق میں ایک خودکش بم دھماکہ میں وہ شہید ہوگیا تھا۔ امریکی حکومت نے ہمایوں خان کو بعدازمرگ برانز اسٹار اور پرپل ہارٹ کے فوجی ایوارڈ سے نوازا تھا۔

TOPPOPULARRECENT