Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شیخ احمد الفہد دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد مستعفی

شیخ احمد الفہد دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد مستعفی

دبئی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کے اعلی عہدیدار شیخ احمد الفہد دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔53 سالہ شیخ احمد فیفا کی رولنگ کونسل کے رکن اور پبلک کونسل آف ایشا کے صدر تھے اور انہوں نے دھوکہ دہی کے الزامات سے انکار کے ایک دن بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا تعلق فیفا کے سابق آڈٹ اور تعمیل کی کمیٹی کے رکن رچرڈ لائی سے ہے جن پر رشوت ستانی کے الزام میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ لائی نے جمعرات کو امریکی عدالت میں نو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔شیخ احمد نے ایک بیان میں کسی بھی غلط کام کے ارتکاب سے انکار کیا تھا۔53 سالہ شیخ احمد نے کہا کہ وہ میڈیا افواہوں سے با خبر ہیں اور ان کے بقول وہ ان الزامات پر حیران ہیں۔عدالتی دستاویزات میں شیخ احمد کو براہِ راست نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم کہا گیا تھا کہ ایسی شخصیت ہیں جو فیفا، کویت فٹ بال اسوسی ایشن اور اولمکپس آف ایشیا کونسل کے اعلی عہدے دار ہیں۔اپنے ایک دوسرے بیان میں انھوں نے استعفے کے اعلان کے ساتھ کہا کہ ایسا انھوں نے فیفا کے مفاد میں کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رچرڈ لائی کی غیر قانونی ادائیگیوں کے حوالے سے میں اپنا پچھلا بیان دہراؤں گا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میں اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کروں گا تاکہ یہ غلط ثابت ہو ، میرے لیے یہ الزامات حیران کن ہیں۔تاہم میں نہیں چاہتا کہ ان الزامات کی وجہ سے ایشیئن فٹ بال کنفیڈریشن اور فیفا کے کانگرس میں تفریق پیدا ہو۔ اس لئے میں فیفا کے بہترین مفاد میں فیفا کونسل کے امیدوار کی حیثیت سے نام واپس لیتا ہوں اور فٹ بال کے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT