Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / شیخ رشید کو اکسانے پاکستان پر نرمل سنگھ کا الزام

شیخ رشید کو اکسانے پاکستان پر نرمل سنگھ کا الزام

جموں ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے آزاد رکن اسمبلی شیخ رشید سے متعلق پیدا شدہ مختلف تنازعات کے تناظر میں ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر و بی جے پی لیڈر نرمل سنگھ نے آج الزام عائد کیا کہ انہیں (شیخ رشید) کو پاکستان کی جانب سے اکسایا جارہا ہے اور وہ ہر واقعہ پر اشتعال انگیزی پیدا کرتے ہوئے ریاست کی صورتحال کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ نرمل سنگھ نے کہا کہ اودھم پور میں کشمیر کے ایک ٹرک پر 9 اکٹوبر کو پٹرول پمپ کے قریب ہوئے حملہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ایک کشمیری کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے باوجود امن و امان کی برقراری کیلئے وادی کے عوام کی ستائش کی۔ نرمل سنگھ نے جو علاقہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا یہ دعویٰ بھی کیا کہ بے قصور عوام کو نشانہ بناتے ہوئے کئے جانے والے اودھم پور جیسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے اور خاطیوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ نرمل سنگھ نے کہا کہ ’’وہ (انجینئر رشید) کو پاکستان کی طرف اکسایا جارہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ پاکستان ہمارے ملک کے داخلی معاملت میں راست مداخلت کررہا ہے۔ پاکستان ، جموں و کشمیر کی صورتحال کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں میں بھی ملوث ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT