Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شیخ زائد بن سلطان النیہان ریسلنگ چمپین شپ

شیخ زائد بن سلطان النیہان ریسلنگ چمپین شپ

دبئی ۔ 25 ۔ مئی (راست) شیخ ز ائد بن سلطان النیہان ریسلنگ چمپین شپ کا یکم جون کو انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جنرل سکریٹری انڈو۔ پاک ریسلنگ اسوسی ایشن عوض بن محمد بامعس کے بموجب ہندوستان اور پاکستان کے پہلوانوں کے مابین مقابلوں کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔ ہوٹل حیات ایجنسی دیرہ دبئی میں منعقد ہونے والے کشتیوں کے مقابلوں میں دونوں ممالک کے پہلوان شرکت کریں گے ۔ فائنل مقابلوں میں رستم پاکستان ، دبئی گوگا پہلوان جبکہ ہندوستان کی جانب سے حیدرآباد کے بامعس اکھاڑہ کے آندھرا کیسری و رستم حیدرآباد حبیب عبداللہ الجیلانی پہلوان شاگرد عبداللہ بن محمد بامعس نمائندگی کریں گے ۔ آندھرا کیسری و بھارت کمار خالد بن محمد بامعس کی زیر تربیت حبیب عبداللہ الجیلانی پہلوان کے علاوہ ابوبکر بن عبداللہ بامعس پہلوان فرزند استاد عبداللہ بامعس بھی ان مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مقابلوں میں شرکت کیلئے حیدرآباد کے بامعس اکھاڑہ کا ایک قافلہ دبئی پہنچ چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT