Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / شیخ سلمان بھی فیفا کی صدارت کی دوڑ میں شامل

شیخ سلمان بھی فیفا کی صدارت کی دوڑ میں شامل

زیورخ ۔17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) یونین آف یورپین فٹبال اسوسی ایشن (یوئیفا) کے سربراہ میشیل پلاٹینی کو فیفا کا نیا صدر منتخب کرنے کے لئے یورپ کی فٹبال کی گورننگ باڈی نے حمایت کی ہے لیکن اسی دوران ان کا ایک نیا مدِمقابل سامنے آ گیا ہے۔ ایشین فٹ بال کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الاخلیفہ جلد ہی مقابلے میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔ پلاٹینی پر الزام ہے کہ انھوں نے ورلڈ فٹ بال گورننگ باڈی کے سابق صدر سیپ بلا ٹر سے ساڑھے 13 لاکھ یورو لئے تھے۔ 79 سالہ پلاٹینی کو اس ادائیگی کے حوالے سے2011 سے مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے۔ لیکن دونوں کسی بھی قسم کی غلط سرگرمی میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ یوئیفا کے ارکان نے سوئٹزرلینڈ میں اس مسئلے پر بات چیت کرنے کے لئے ملاقات کی۔ یوئیفا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پلاٹینی کو اپنے بارے میں وضاحت دینے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ہم میشیل پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں۔ اْن کا حق ہے کہ طریقہ کار کے مطابق مقدمے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں

اور اْنھیں اس معاملے سے اپنے نام وابستہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دینے کا موقع ملنا چاہیے۔ یوئیفا نے تفتیش کاروں کو بھی کام جلدی نمٹانے کی ہدایت دی ہے اور طے پایا ہے کہ مقدمہکا فیصلہ رواں سال نومبر کے وسط تک کر دیا جائے۔ یوئیفا کی ملاقات کے بعد آسٹرین ساکر فیڈریشن کے صدر لیو ونڈٹنر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ تمام 54 رکن ممالک اپنے صدر کی ’مکمل حمایت‘ کرتے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد بیان کی نقل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہم میشیل پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں۔ اْن کا حق ہے کہ طریقہ کار کے مطابق مقدمہ کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور اْنھیں اس معاملے سے اپنے نام وابستہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دینے کا موقع ملنا چاہیے۔ تاہم یوئیفا کے ایک ذریعہ کے بموجب ارکان واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ایک وہ جو پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو ایک متبادل منصوبے پر غور کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT