Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / شیخ عبدالرحمن السدیس شہیدوں کا حج بدل کریں گے

شیخ عبدالرحمن السدیس شہیدوں کا حج بدل کریں گے

مکہ معظمہ ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مکہ معظمہ میں النور اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا دورہ کیا اور زخمیوں کا عیادت کرتے ہوئے حرم شریف سانحہ کے متاثرین کی بہبود کیلئے جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف سانحہ میں شہید عازمین حج کے عوض حج ادا کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنی چاہئے اور شہیدوں کا حج بدل ادا کرنا چاہئے۔ اسی دوران امیر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ زخمی عازمین کیلئے فریضہ حج کی ادائیگی کا بندوبست کریں اور بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT