Friday , August 18 2017
Home / دنیا / شیربہادر دیوبا نیپالی کانگریس کے نئے صدر

شیربہادر دیوبا نیپالی کانگریس کے نئے صدر

کھٹمنڈو ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے تین میعادوں کیلئے وزیراعظم رہ چکے شیر بہادر دیوبا کو نیپالی کانگریس کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے جو ملک کی اعظم ترین جمہوری پارٹی ہے اور اس طرح وہ آنجہانی وزیراعظم سشیل کوئرالا کے جانشین بن گئے۔ 13 ویں نیشنل جنرل کنونشن کے دوران 69 سالہ دیوبا نیپال کانگریس کا نیا سربراہ منتخب کیا۔ یہ عہدہ آنجہانی وزیراعظم کے انتقال کے بعد مخلوعہ تھا۔ دیوبا کو 1822ء ووٹس ملے جبکہ رامچندر پوڈیل کو جو پارٹی کے عبوری صدر تھے، 1296 ووٹس حاصل ہوئے۔ مجموعی طور پر 3140 ووٹس ڈالے گئے جن میں سے 3118 ووٹوں کو کارکرد قرار دیا گیا۔ الیکشن کے پہلے مرحلہ میں جملہ تین امیدوار میدان میں تھے جبکہ اتوار کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ یاد رہے کہ نیپالی کانگریس کی تشکیل کے بعد دیوبا اس کے آٹھویں صدر ہیں جبکہ 1995ء تا 1997، 2001 تا 2002ء اور 2004 تا 2005ء وہ نیپال کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT