Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شیرخوار لڑکی کی نعش برآمد

شیرخوار لڑکی کی نعش برآمد

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس نے سورام تالاب کے قریب سے ایک شیرخوار لڑکی کی نعش دستیاب کرلی ہے ۔ جو ایک بیاگ میں پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ٹراویل بیاگ میں لڑکی کی نعش کو رکھ کر اسے بھینک دیا گیا تھا۔ مقامی عوام کی اطلاع پر پولیس نے فوری اقدام کیا اور پنچنامہ کے بعد نعش کو ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقیات کے بعد شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی  کی خرابی صحت کے سبب موت ہوگئی ہوگی اور اس کے رشتہ داروں نے اخراجات سے بچنے کی خاطر نعش کو پھینک دیا ہوگا ۔ پولیس دنڈیگل مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT