Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شیرخوار لڑکی گرم سالن سے جھلس کر فوت

شیرخوار لڑکی گرم سالن سے جھلس کر فوت

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شیرخوار لڑکی گرم برتن کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ رین بازار پولیس کے مطابق 10 ماہ کی شاہین جو رین بازار چمن علاقہ کے ساکن محمد شاہد کی بیٹی تھی، یہ لڑکی 5 اکٹوبر کے دن اپنے مکان میں کھیل رہی تھی کہ گرم برتن جس میں سالن موجود تھا اس کی زد میں آکر شدید جھلس گئی جسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT