Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شیرنی نے تیندوے کے بچے کو گود لے لیا

شیرنی نے تیندوے کے بچے کو گود لے لیا

دارالسلام ۔ 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اپنی نوعیت کے ایک انتہائی منفرد واقعے میں افریقہ کی ایک شیرنی نے تیندوے کے بچے کو گود لے لیا ہے اور اسے دودھ پلا رہی ہے۔یہ واقعہ تنزانیہ کے اینگورونگورو کے علاقے میں پیش آیا اور اسے جوپ وانڈر لنڈ نامی ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔یہ سیرنگیٹی کا علاقہ ہے جہاں نوسیٹیٹوک نامی ایک پانچ سالہ شیرنی کو ایک تیندوے کے بچے کو دودھ پلاتے اور اس کا خیال رکھتے ہوئے پایا گیا۔اس شیرنی کے اپنے بچے بھی ہیں جو 27، 28 جون کو پیدا ہوئے تھے۔شیروں کے تحفظ کے ادارے پینتھیرا کے صدر ڈاکٹر لوک ہنٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ‘بیحد منفرد’ واقعہ ہے۔انھوں نے کہا: ‘میرے علم میں نہیں ہے کہ بلی کی نسل کے بڑے درندوں میں اس قسم کا کوئی واقعہ پیش آیا ہو۔ ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ شیرنیاں شیروں کے بچوں کو گود لے لیتی ہیں، لیکن یہ واقعہ غیرمعمولی ہے۔’میرے علم میں اس قسم کا کوئی دوسرا واقعہ نہیں ہے جہاں ایک نسل نے دوسری نسل کا بچہ گود لیا ہو۔’عام طور پر شیرنیاں اس قسم کے بچوں کو مار ڈالتی ہیں تاکہ وہ بڑے ہو کر ان کے بچوں سے مقابلہ نہ کر سکیں۔ڈاکٹر ہنٹر نے کہا کہ نوسیٹیٹوک کے اپنے بچے بھی ہیں اور ان کی عمریں تیندوے کے بچے جتنی ہی ہیں۔انھوں نے کہا: ‘اس نے یہ بچہ دیکھا اور اسے اپنا لیا۔ اس کے اندر مامتا کے ہارمون دوڑ رہے ہیں۔’

TOPPOPULARRECENT