Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شیر بہادر دیوبا نیپالی کانگریس پارلیمانی پارٹی کے قائد منتخب

شیر بہادر دیوبا نیپالی کانگریس پارلیمانی پارٹی کے قائد منتخب

کھٹمنڈو ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپالی کانگریس کے نومنتخب صدر شیربہادر دیوبا نے آج اپنے سینئر ساتھی رامچندرا پاوڈیل کو 72 ووٹوں سے شکست دیکر نیپال کی سب سے بڑی پارٹی کے پارلیمانی قائد منتخب ہوگئے۔ دیوبا کو ان کے حریف پاوڈیل کو محصولہ 67 ووٹوں کے مقابلہ 139 ووٹ حاصل ہوئے۔ پارلیمنٹ میں نیپالی کانگریس کے 207 ارکان ہیں۔ علحدگی کے دوران 206 ووٹ ڈالے گئے۔ ایک بھی ووٹ کو مسترد نہیں کیا گیا کیونکہ پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا تھا۔ 69 سالہ دیوبا نیپال کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT