Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شیر خوار بچوں کی نگہداشت صحت

شیر خوار بچوں کی نگہداشت صحت

نیلوفرہاسپٹل میں نئے بلاک کو جزوی طورپر کھول دینے پر غور
حیدرآباد۔28جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)نیلوفر ہاسپٹل ریڈہلز کے موجودہ نیو لاٹالوجی آئی سی یو وارڈس میں شیرخوار بچوں کی کثیر تعداد کے آنے سے پیدا شدہ دبائو کو کم کرنے کی خاطر یہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ راجیو انٹنسیوکیربلاک کو مزید دو ماہ کے لئے جزوی طورپر کھول دیاجائے ۔ اس سے صرف شیر خوار بچوں کی نگہداشت صحت کے لئے 200 زائد بستروں کا اضافہ ہوسکے گا۔تاہم مرکزی حکومت کے ماہرین کی ٹیم کی حالیہ سفارشات کے پیش نظر نئے انٹنسیو کیر بلاک کے مکمل طورپر کام کرنا شروع کردینے کے لئے مزید 8ماہ یا ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔جس میں حکام پر زور دیاگیا ہے کہ وہ انٹنسیو کیر بلاک میں زائد تبدیلیاں کریں۔ نیشنل ہیلت مشن کے ماہرین کی ٹیم نے حال ہی میں نیلوفرہاسپٹل کی نوتعمیر کردہ انٹینسیو کیر بلڈنگ کا معائنہ کیا تھا اور سفارش پیش کی تھی کہ حاملہ خواتین کے علاج و معالجہ کے لئے خصوصی کامپلکس کی تعمیر عمل میں لائے جائے اور دردزہ‘ زچگی وغیرہ کی ضروریات کی ایک ہی چھت کے نیچے تکمیل کو یقینی بنایاجائے ۔ حاملہ خواتین کے لئے ایک ہی مقام پر تمام خدمات کی فراہمی کی سہولت موجودہ انٹنسیو کیر بلاک میں نہیں ہے۔ سپرنٹنڈنٹ نیلوفر ہاسپٹل ڈاکٹر کے دیوراج نے بتایا ’’ مرکزی حکومت نے حاملہ خواتین کے لئے کامپلکس کی تعمیر کی خاطر 8 کروڑ روپے فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ ’’یہ نیا بلاک انٹنسیو کیر بلاک کے سیلر میں تعمیر کیا جائے گا۔ تاہم عارضی راحت کے لئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ شیر خوار بچوں کے لئے پہلی منزل کو زیر استعمال لایاجائے اور اس منزل پر ان بچوں کی نگہداشت صحت کی جائے‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT