Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شیر خوار کے قاتلوں کی گرفتاری: ڈی سی پی ستیہ نارائنا سخت سزا دلانے کا عزم، ملزمین جیل منتقل

شیر خوار کے قاتلوں کی گرفتاری: ڈی سی پی ستیہ نارائنا سخت سزا دلانے کا عزم، ملزمین جیل منتقل

حیدرآباد۔/3اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شیر خوار لڑکیوں کے قتل میں ملوث خونخوار افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں عبرتناک سزا دلانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 27ستمبر کو 6ماہ کی شیر خوار زینب کا اس کے باپ کے ہاتھوں مبینہ قتل ہوا تھا اور یکم اکٹوبر کو 6ماہ کی خدیجتہ الکبریٰ کو اس کی تائی نے زندہ پانی کے گڑھے میں ڈال کر قتل کردیا تھا۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان دونوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا اور بتایا کہ عرشیہ بیگم اور سلیم دونوں قاتل ہیں اور دونوں کے خلاف پولیس سخت سزا دلانے کے اقدامات کرے گی تاکہ دوبارہ ایسی حرکت کے لئے کسی کی ہمت نہ ہوسکے۔ انہوں نے گرفتاری کے بعد انہیں میڈیا کے روبرو پیش کیا، جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT