Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شیر خوار کے قتل میں ملوث ماں گرفتار

شیر خوار کے قتل میں ملوث ماں گرفتار

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) نریڈ میٹ پولیس نے 23 دن کے شیرخوار کے قتل میں ملوث ماں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45سالہ پورنیماں نے اپنے بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعد اس کارروائی کو طلائی چین کے رہزنوں کی کارستانی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی۔ نریڈ میٹ پولیس نے خاتون کے مشتبہ بیانات کے نتیجہ میں اسے حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں اس نے قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے بتایا کہ پورنیماں کو مسلسل لڑکے تولد ہورہے تھے جس کے سبب اس نے اپنے تیسرے شیرخوار بیٹے کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سریدھر راجو اور پورنیماں کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور انہیں 3 لڑکے تولد ہوئے تھے۔ پورنیماں نے بڑی چالاکی سے قتل کو نیا رنگ دینے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے طلائی چین کی رہزنی کے دوران یہ واردات پیش آنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس نے پورنیماں کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT