شیشہ و تیشہ

   

انورؔ مسعود
انگلش !
ملتی نہیں نجات پھر اِس سے تمام عمر
اچھی نہیں یہ چیز دہن میں دھنسی ہوئی
انگلش کی چوسنی سے ضروری ہے اجتناب
’’چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی‘‘
………………………………
ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق ؔ
مزاحیہ غزل …!!
یہ جو لیڈر ہیں بناتے ہیں بہانے اکثر
خواب جنتا کو سُہانے وہ دکھاتے اکثر
کبھی امَّاں کو کبھی باوا کو کرتی ہے فریش
میکے جانے کے بہانے وہ بنائے اکثر
دیڑھ شانے جو ہُوا کرتے ہیں سن لو یارو
چُوک جاتے ہیں اُن ہی کے تو نشانے اکثر
دھوکہ تم کھانا نہ اک بات مری یاد رکھو
تم کبھی جاؤ نہ جورو کو منانے اکثر
جنکو تم قرضہ دیئے وہ تو بہت اچھے ہیں
اُنکو جاتے ہوئے دیکھا ہوں میں تھانے اکثر
جب بھی سالی سے کرو بات سمجھتی ہی نہیں
بات سمجھانے کو لگتے ہیں زمانے اکثر
تیرے شاگردوں کو صادقؔ ذرا سمجھادینا
غزلیں تیری جو چُرا کے گئے تھانے اکثر
…………………………
ہفتہ کے سات دنوں کی خصوصیات
Monday: یعنی وہ دن جب ہر کوئی من (Mon) لگاکر کام کرتا ہے ۔
Tuesday : یعنی وہ دن جب ہر ایک کیلئے منگل مئے یعنی خوشیوں سے بھرا ہوتا ہے ۔
Wednesday : یعنی وہ دن جب لوگ (Wed) شادی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
Thursday: یعنی وہ دن جب لوگ Thrus/Ty پیاس زیادہ محسوس کرتے ہیں۔
Friday : یعنی وہ دن جب لوگ Fri/yکھانے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
Saturday: یعنی وہ دن جب لوگ Sat گھر پر زیادہ گذارنا پسند کرتے ہیں ۔
Suday: یعنی وہ دن جب سورج (Sun) اپنی چمکتی کرنیں دنیا میں بکھیرتا ہے ۔
سید نثار مہدی۔ سلیم نگر ، حیدرآباد
…………………………
دکھی شوہر کی فریاد…!!
٭ میں نے یہ سوچ کر دوسری شادی کی کہ اگر ایک مارے گی تو دوسری چھڑائے گی ۔
مگر ہوا یہ کہ ایک پکڑتی ہے اور دوسری مارتی ہے…!!
نجیب احمد نجیبؔ ۔ حیدرآباد
…………………………
اب کیا ؟
٭ فیروز خان نون کی پہلی بیوی بیگم نون کے نام سے موسوم تھیں۔ جب فیروز خان نون نے دوسری شادی کر لی تو ان کے ایک شناسا نے مولانا عبدالمجید سالک سے بطور مشورہ پوچھا: ’’ اب دوسری بیوی کو کیا کہا جائے گا؟‘‘
مولانا سالک نے بے ساختہ جواب دیا،
’’آفٹر نون‘‘۔
ابن القمرین ۔ مکتھل
…………………………
آتے ہی …!!
٭ امریکہ نے ایک مشین بنائی چور پکڑنے کی ۔ مشین کا بٹن دباتے ہی ایک گھنٹے میں دو سو چور پکڑے گئے ۔ پھر وہ مشین کو لندن لے جایا گیا وہاں پر مشین کا بٹن دباتے ہی ایک گھنٹے میں سو چور پکڑے گئے ۔ اُس کے بعد وہ مشین ہندوستان آئی اور آتے ہی ایک گھنٹے میں مشین ہی چوری ہوگئی …!!
محمد حامداﷲ ۔ حیدرگوڑہ
…………………………
ڈاکو بھی …!!
٭ ایک شخص ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام دیکھتے ہوئے رو رہا تھا ، اُسی دوران اُس کا ایک دوست اس سے ملنے آیا اور رونے کی وجہ دریافت کی تو اُس نے بتایا : ’’میرا انعام نکل آیا ہے ‘‘۔ اُس کے دوست نے کہا : ’’یہ تو بہت خوشی کی بات ہے مگر کیوں رو رہے ہو …؟‘‘۔
اس شخص نے کہا: ’’میں اس لئے رو رہا ہوں کیونکہ یہ پروگرام ڈاکو بھی بہت شوق سے دیکھتے ہیں …!!‘‘۔
مبشر سید۔ چنچل گوڑہ
…………………………