Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ برادری کے لیے رشتوں کا کل دو بہ دو پروگرام

شیعہ برادری کے لیے رشتوں کا کل دو بہ دو پروگرام

دیوڑھی حسینیہ عنایت جنگ بہادر میں مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اور سیرت الزہرا کمیٹی کے تعاون و اشتراک سے شیعہ برادری کے لیے چوتھا خصوصی دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 17 جنوری کو 2 بجے دن تا 6 بجے شام ، دیوڑھی حسینیہ عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم روڈ میں مقرر ہے ۔ اب تک سیاست و ایم ڈی ایف نے شہر اور اضلاع میں 53 پروگرامس منعقد کئے ۔ فورم نے طئے کیا تھا کہ شیعہ برادری کے لیے رشتوں کے ضمن میں تعاون کیا جائے جس کے لیے علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے تعاون سے اب تک شہر میں تین پروگرامس منعقد ہوچکے ہیں ان پروگرامس میں والدین کی بڑی تعداد پہنچ کر لڑکوں اور لڑکیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ اس کے علاوہ شیعہ برادری کے لیے دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں بھی رشتوں کے دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ جہاں والدین پہنچ کر اس سے بھی استفادہ کررہے ہیں ۔ پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مہدی علی ہادی ، مولانا خورشید حسین ، نواب سید اصغر حسین ( اصغر نواب ) شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف فورم کا تعارف کروائیں گے اور خیر مقدم کریں گے ۔ پروگرام میں والدین کے لیے مفت رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ اس لیے وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ساتھ لائیں ۔ مزید تفصیلات محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم 9394801526 اور علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی 9391144469 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ فورم کے اراکین ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، سید ناظم الدین ، شاہد حسین ، ایم اے واحد ، سید اصغر حسین ، صالح عبداللہ باحاذق ، اے اے کے امین ، کوثر جہاں ، ڈاکٹر دردانہ ، افسر سعیدہ ، سیدہ محمدی ، فہیم النساء اور دیگر نے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT