Tuesday , March 28 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ رشتوں کا دوبدو ملاقات پروگرام

شیعہ رشتوں کا دوبدو ملاقات پروگرام

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست ، مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم اور مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے زیر اہتمام چھٹا دوبدو ملاقات پروگرام 12 مارچ اتوار کو صبح 2 تا 6 بجے شام دیوڑھی عنایت جنگ بہادر میر عالم منڈی منعقد ہوگا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی جناب میر باقر علی خاں جب کہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے نواب سید اشرف حسین شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی ایم ڈی ایف خیر مقدمی کلمات ادا کریں گے جب کہ علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی مہمانوں کا تعارف کرائیں گے ۔ جناب محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ساتھ رکھیں تاکہ رجسٹریشن اور باہمی تعارف میں انہیں آسانی ہوسکے ۔ فورم کے اراکین ڈاکٹر دردانہ ، سیدہ محمدی ، ریحانہ نواز ، کوثر جہاں ، مہر النساء بیگم ، مہروز فاطمہ ، سارہ فاطمہ نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہ پابندی اس پروگرام میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT