Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

شیعہ رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

13 جنوری کو میرعالم منڈی میں مقرر، دفتر سیاست میں رجسٹریشن جاری
حیدرآباد ۔ 5 جنوری (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم اور مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی کے زیراہتمام پانچواں شیعہ خصوصی (صرف اور صرف شیعہ لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کے ضمن میں) دو بہ دو پروگرام 13 جنوری جمعہ کو 3 بجے دن تا 7 بجے شام دیوڑھی حسینہ عنایت جنگ بہادر میرعالم منڈی زیرصدارت جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید علی عباس فرزند شاعر اہلبیت سابق چیف جسٹس مولوی حامد بن شبیر شرکت کریں گے جبکہ اعزازی مہمانان کی حیثیت سے افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ، نواب سید اشرف حسین، نواب سید اظہر حسین شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کے خیرمقدمی کلمات ہوں گے۔ ریاست اور بیرونی ریاستوں اور امریکہ، کینیڈا، عرب ممالک سے بھی علماء و ذاکرین کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔ جناب علی رضا نے والدین سے خواہش کی کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کے بائیوڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھیں تاکہ رجسٹریشن اور رشتوں کے انتخاب میں آسانی ہوسکے۔ 13 جنوری کو دیوڑھی عنایت جنگ پر بھی 3 بجے دن سے مفت رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی۔ اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ لڑکے اور لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں۔ جناب محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں والدین رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور پیامات کے دیکھنے کی بھی سہولت 11 بجے دن تا 5 بجے شام رکھی گئی ہے۔ جناب محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ فون نمبر 9394801526 اور جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرہ کمیٹی 9391144469 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT