Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ طبقہ کے رشتوں کا دوبدو پروگرام

شیعہ طبقہ کے رشتوں کا دوبدو پروگرام

اتوار کو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مقرر ، سیاست و ایم ڈی ایف کا اعلان
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 46 واں اور سیرت الزہرا کمیٹی کا تیسرا شیعہ دوبدو ملاقات پروگرام ( صرف شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے لیے ) اتوار 6 ستمبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منعقد ہوگا ۔ جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اب تک ایم ڈی ایف کے تعاون سے 2 دوبدو ملاقات پروگرام طئے ہوئے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اب یہ تیسرا دوبدو ملاقات خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے جس کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ اس دوبدو پروگرام میں ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، پوسٹ گریجویٹس تک کی تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے و لڑکیوں کے رشتے رہیں گے ۔ ایسے والدین جنہوں نے فورم کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست میں اپنے بائیو ڈاٹاس داخل کئے ہیں ان کو بھی رکھا جائے گا ۔ اس دوبدو ملاقات پروگرام میں صدرا یم ڈی ایف عابد صدیقی خیر مقدم کریں گے اور فورم اور دوبدو پروگرام کے تفصیلات سے واقف کروائیں گے ۔ عابد صدیقی صدر فورم اور ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ اب تک جو دوبدو پروگرام رکھے گئے جہاں شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے سرپرستوں نے شرکت کی اور انہوں نے اپنے اپنے لڑکے و لڑکیوں کے لیے من پسند رشتوں کا انتخاب کیا جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز اور ساتھ رکھیں تاکہ رشتہ کے انتخاب میں انہیں آسانی پیدا ہوسکے ۔ فورم کے اراکین احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، عرشیہ عامرہ خان ، رفیعہ سلطانہ ( ثانیہ ) ، ایم اے واحد و دیگر اراکین نے پابندی وقت والدین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT