Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ طبقہ کے رشتوں کے لیے دوبدو پروگرام

شیعہ طبقہ کے رشتوں کے لیے دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( راست ) : ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں ، منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں اور نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں شخصی دلچسپی کی وجہ سے مقبول عام رشتوں کا دوبدو ملاقات پروگرام جسے میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کامیابی کے ساتھ کرتے آرہی ہے ۔ جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت زہرا کمیٹی نے بتایا کہ کمیٹی کے زیر اہتمام شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے چوتھا دوبدو ملاقات پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں یہ پروگرام منعقد ہوگا ۔ پروگرام کے مقام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ والدین و سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ میناریٹی ڈیولپمنٹ کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس سے رجوع ہو کر اپنے لڑکے و لڑکیوں کا رجسٹریشن کروائیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری فورم سے اس خصوص میں ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دوبدو ملاقات پروگرام کے روز والدین و سرپرستوں کو چاہئے کہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس کے کاپیز اور دو فوٹوز ساتھ رکھیں ۔ مزید تفصیلات علی رضا صدر کمیٹی فون نمبر9391144469 اور ایم اے قدیر 9394801526 سے ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT