Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کا عنقریب مفت دوبدو پروگرام : علی رضا

شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کا عنقریب مفت دوبدو پروگرام : علی رضا

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی نے بتایا کہ شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے سرپرستوں کے لیے رشتوں کا مفت دوبدو ملاقات پروگرام بہ تعاون روزنامہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے زیر اہتمام عنقریب انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جناب علی رضا نے سرپرستوں سے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لڑکے و لڑکیوں کے نام جو 25 دسمبر سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا درج کروا کر کارڈ حاصل کرلیں ۔ اپنے ساتھ 2 عدد پوسٹ کارڈ سائز فوٹوز مکمل بائیو ڈاٹا کے دو سیٹ دفتر یم ڈی ایف احاطہ سیاست میں صبح 11 تا 5 بجے شام اپنے ہمراہ لے آئیں ۔ صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی ، جناب ایم اے قدیر اور عہدیداران یم ڈی ایف بھی اس موقع پر موجود رہیں گے تاکہ آپ کی رہنمائی کی جاسکے ۔ ایام عزا کی وجہ سے زیادہ وقفہ کے بعد یہ چوتھا پروگرام منعقد ہورہا ہے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT