Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / شیلا ڈکشٹ کے داماد عمران کا پولیس ریمانڈ

شیلا ڈکشٹ کے داماد عمران کا پولیس ریمانڈ

اراضی کے دستاویز اور زیورات کے سرقہ کا الزام
نئی دہلی۔/15نومبر،( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی سابق چیف منسٹر شیلا ڈکشٹ کے داماد کو آج اپنی اہلیہ کی املاک کے سرقہ اور بیجا استعمال کیس میں شہر کی ایک عدالت نے دو یوم کیلئے پولیس تحویل میں دے دیا۔ سید محمد عمران کو بنگلور میں گرفتار کرکے ٹرانسٹ ریمانڈ پر دیا گیا تھا۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما کے روبرو پیش کرنے پر انہیں 17نومبر تک پولیس تحویل میں دے دیا۔ دہلی پولیس نے عمران کو دو یوم کیلئے تحویل میں دینے کی گذارش کرتے ہوئے بتایا کہ بعض مسروقہ اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں جو کہ عمران نے سرقہ کرلی تھیں۔ تاہم عمران کے وکلاء پی بنرجی اور نیرج کمار نے پولیس کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں فی الفور رہا کردیا جائے۔ پولیس کے بموجب شیلا ڈکشٹ کی دختر لٹیکا نے اپنے شوہر پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا ہے ۔ لٹیکا اور عمران نے 1996 میں شادی کی تھی اور گذشتہ 10ماہ سے علحدہ زندگی گذار رہے ہیں۔ ماہ جون میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے لٹیکا نے الزام عائد کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ان کی والدہ کو شکست ہونے کے بعد عمران کا رویہ تبدیل ہوگیا اور ان کے ساتھ جارحانہ سلوک کرنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران نے دہلی میں واقع ایک اراضی کے دستاویزات کے علاوہ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT