Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / شینا بورا ‘ اندرانی کو بلیک میل کرتی تھی : سی بی آئی

شینا بورا ‘ اندرانی کو بلیک میل کرتی تھی : سی بی آئی

ممبئی 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ سابق میڈیا ایگزیکیٹیو اندرانی مکرجی کو اس کی دختر کی جانب سے مسلسل بلیک میل کیا جانا اور راہول مکرجی کے ساتھ اس کے تعلقات ہی شینا بورا کے قتل کی وجوہات ہیں۔ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے ساتھ بتایا کہ سابق میڈیا کارکن پیٹر مکرجی نے اپنی سوتیلی بیٹی شینا بورا کے قتل میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ شینا بورا کا قتل اپریل 2012 میں کیا گیا تھا ۔ پیٹر مکرجی کو کل سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا اور وہ 23 نومبر تک ایجنسی کی تحویل میں ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ پیسہ ‘ شینا بورا کے راہول مکرجی کے ساتھ تعلقات اور اندرانی مکرجی کو مسلسل بلیک میل کیا جانا شینا بورا کے قتل کی تین اصل وجوہات ہیں۔ عہدیدار کے بموجب 2004 میںاندرانی نے سات بیڈرومس والا ایک فلیٹ دہلی میں شینا بورا کو تحفہ میں دیا تھا تاہم اسے شینا کے نام پر منتقل نہیں کیا اور 2010 میں اس کی اطلاع کے بغیر اندرانی اور پیٹر نے اسے فروخت کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT