Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / شینا بورا قتل کیس : باقیات اور ڈی این اے کے نمونے یکساں ،ملزم سنجیو کھنہ کی کولکتہ منتقلی

شینا بورا قتل کیس : باقیات اور ڈی این اے کے نمونے یکساں ،ملزم سنجیو کھنہ کی کولکتہ منتقلی

ممبئی ۔ 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سینا قتل مقدمہ میں پولیس کے بموجب فارنسک معائنوں سے تصدیق ہوگئی ہیکہ رائے گڑھ کے جنگلات سے خبر کھود کر درآمد کی ہوئی باقیات اور ڈی این اے کے نمونے یکساں ہیں اندرانی مکرجی اور میخائل بورا کے ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے تھے۔ سنسی خیز شینابورا قتل کیس میں گرفتاری اور 15 یوم تک پولیس تحویل میں پوچھ تاچھ کے بعد آج مقامی عدالت نے اصل ملزمہ اندرانی مکرجی اور ان کے ڈرائیور شیام رائے کو 21 ؍ ستمبر تک عدالتی تحویل میں  دے دیا ۔ جبکہ ایک ملزم سنجیو کھنہ کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس انہیں کولکتہ لے گئی ہے ۔ اسپیشل پبلک پراسکیویٹر ویبٹھو بھگڈے نے اندرانی اور رائے کو عدالتی تحویل میں دینے کی درخواست کی اور عدالت کو بتایا کہ سنجے کھنہ کو تحقیقات کے سلسلہ میں آج صبح کولکتہ لے گئے ہیں۔ بعدازاں انہیں عدالت میں پیش نہیں جاسکتا جس پر مجسٹریٹ نے پولیس سے کہا کہ عدالت میں کل کھنہ کو پیش کیا جائے ۔ مذکورہ ملزمین کو پولیس تحویل کی مہلت آج ختم ہوئی ۔ قبل ازیں استغاثہ نے عدالت میں یہ شکایت کی تھی اور تحقیقات میں اندرانی تعاون نہیں کر رہی ہے وہ سخت جان ثابت ہو رہی ہے اور قتل کیس میں گمراہ کن بیانات دے رہی ہے جس پر باندرہ میٹرو پالٹین مجسٹریٹ کورٹ نے ملزمین کی پولیس تحویل میں آجت تک کے لئے توسیع دی تھی ۔ مقتولہ شینا بورا کی والدہ اندرانی کو کل  علاقہ ورلی میں ان کی قیامگاہ لے جا کر قتل کیس سے متعلق بعض شکوک و شبہات کے بارے میں پوچھ تاجھ کی گئی بعدازاں انہیں کھار پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT