Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / شینا بورا قتل کیس کے ملزمین کی عدالتی تحویل میں توسیع

شینا بورا قتل کیس کے ملزمین کی عدالتی تحویل میں توسیع

ممبئی ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے آج شینابورا قتل کیس کی اصل ملزمہ اندرانی مکرجی اور ادیگر 2 ملزمین کی عدالتی تحویل میں /20 نومبر تک توسیع کردی ہے جبکہ 3 ہفتہ طویل ریمانڈ آج اختتام پذیر ہوگیا تھا ۔ مجسٹریٹ اروی اڈونے نے مکرجی اور ان کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ڈرائیور شیام راؤ کی عدالتی تحویل میں /20 نومبر تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے اور سی بی آئی کو یہ اجازت دیدی کی اندرانی اور کھنہ کے /17 نومبر تک پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے ۔ سرکاری وکیل کویتا پاٹل نے عدالت میں ایک عرضی پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض دستاویزات تقابل کیلئے مطلوب ہیں اور اندرانی کی آواز کے نمونے ہنوز حاصل نہیںکئے گئے ہیں جبکہ اندرانی نے /3 نومبر کو آواز کے نمونے کے تجزیہ پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔ واضح رہے کہ اندرنی ، کھنہ اور رانے کو 24 سالہ شینا کے قتل اور نعش کو نذر آتش کردینے کے الزام میں ماہ اگست میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ ابتداء میں مبئی پولیس کی تحقیقات کے بعد یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT