Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / شینا بورا قتل کیس کے ملزمین کی عدالت میں حاضری

شینا بورا قتل کیس کے ملزمین کی عدالت میں حاضری

پولیس تحویل میں توسیع کیلئے درخواست، پیٹر مکرجی سے پوچھ تاچھ جاری
ممبئی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شینا بورا قتل کیس کے تمام ملزمین اندرانی مکرجی، سنجیو کھنہ اور شیام رائے کی پولیس تحویل آج ختم ہوجانے پر عدالت میں دوبارہ پیش کردیا گیا۔ پولیس نے مزید پوچھ تاچھ کیلئے تحویل میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے ملزمین کو 7 ستمبر تک پولیس تحویل میں دے دیا ۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ کمپیوٹر گرافک سے شینابورا کی کھوپڑی کو ملاکر تجزیہ کیا گیا جوکہ ضلع رائے گڑھ کے جنگل سے برآمد کی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے اس کیس میں میڈیا کی ممتاز شخصیت پیٹر مکرجی کو ہنوز کلین چٹ (بے قصور) نہیں دی ہے۔ قبل ازیں اندرانی اور ان کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور سابق ڈرائیور شیامور رائے کو اپریل 2012 ء میں شینا کے قتل اور نعش کو ٹھکانہ لگادینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ اگرچیکہ پیٹر مکرجی مذکورہ قتل کیس میں ملزم نہیں ہے لیکن کھار پولیس اسٹیشن کل تیسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی گئی۔ علاوہ ازیں اندرانی اور پیٹر کے مالیاتی معاملتوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ شینا کی نعش جس کار میں رائے گڑھ منتقل کی گئی تھی، ایک کے بعد ایک 3 افراد نے خریدا تھا اور تیسرے شخص کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT