Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / شینا بورا کا سوتیلا باپ عدالتی تحویل میں

شینا بورا کا سوتیلا باپ عدالتی تحویل میں

ممبئی۔/8ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مقتولہ شینا بورا کے سوتیلے باپ سنجیو کھنہ کو آج 21ستمبر تک عدالتی تحویل میں دید یا گیا وہ سنسنی خیز قتل کیس کے اصل ملزم ہیں۔ مسٹر کھنہ کو آج صبح باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔انہوں نے عدالت میں ایک عرضی پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے لہذا انہیں رہا کردیا جائے۔ جس پر عدالت نے کھار پولیس اسٹیشن سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ 10ستمبر کو رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT