Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / شینا بورا کیس کے تحقیقاتی افسر کی اہلیہ کا قتل،بیٹا غائب

شینا بورا کیس کے تحقیقاتی افسر کی اہلیہ کا قتل،بیٹا غائب

ممبئی24مئی (سیاست ڈاٹ کام ) شینابورا پُر اسرار قتل کی تحقیقات کر رہے ممبئی پولیس کے ایک انسپکٹر کی بیوی کا آج صبح وحشیانہ قتل کر دیا گیااور ان کا بیٹا اور خاندان کا ایک دیگر رکن واردات کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ان کے موبائل فون ’سوئچ آف‘ بتائے جارہے ہیں۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس معاملے کی جانچ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق، ممبئی کے سانتا کروز ویسٹ علاقے میں رہنے والے پولیس انسپکٹر گیشور گانار کی بیوی کی ان ہی کے گھر میں لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ان کا وحشیانہ قتل کیا گیا ہے ۔ واردات کے بعد گھر سے ان کا بیٹا غائب ہے ۔ ان کے خاندان کے ایک رکن کا بھی پتہ نہیں چل رہا ہے ۔دونوں کے موبائل بند ہیں۔ واردات میں قریبی جان پہچان والے کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT