Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شین وارن کو یاسر شاہ کے خلاف شکست

شین وارن کو یاسر شاہ کے خلاف شکست

سڈنی ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن اور یاسر شاہ کی عظیم گیندوں کا مقابلہ کروایا جس میں شائقین نے یاسر کو کامیاب قرار دیا۔لارڈز ٹسٹ میں یاسر شاہ نے گیری بیالنس کو شاندار گیند پر کلین بولڈ کیا اور 2005 ایشز سیریز میں شین وارن نے انگلش سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کو ناقابل یقین گیند پر بولڈ کیا تھا۔آن لائن اس مقابلے میں یاسر شاہ نے 65 اور شین وارن نے 45 فیصد ووٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ اس سے پہلے بھی ڈیوڈ وارنر کو ناقابل یقین گیند پر آوٹ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT