Sunday , June 25 2017
Home / سیاسیات / شیوسینا اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ

شیوسینا اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ

ممبئی۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کی کارروائی آج کسی کام کاج کے بغیر دن بھر کیلئے ملتوی ہوگئی کیونکہ شوروغل کے مناظر کے سبب معمول کی کارروائی چلانا ممکن نہیں رہا تھا۔ شیوسینا لیجسلیٹرس نے اپوزیشن کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر مصائب سے دوچار کسانوں کیلئے قرض معاف کردینے کا مطالبہ کیا۔ جیسے ہی دن کی کارروائی کیلئے ایوان مجتمع ہوا، اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے تحریک کی نوٹس کے ذریعہ ریاست بھر میں کسانوں کی زبوں حالی کو اجاگر کیا جو متواتر خشک سالی کا نتیجہ ہے اور کہا کہ انہیں قرض کی معافی دینے کے سواء کوئی چارہ نہیں ہے۔ این سی پی اور شیوسینا نے بھی ساتھ دیا۔
ہریانہ کی وزیر اسمبلی میں رو پڑی
چندی گڑھ ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہریانہ کی وزیر کویتا جین آج یہاں ریاستی اسمبلی میں رو پڑیں جب کانگریس لیڈر گیتا بھوکل کے ساتھ ان کی لفظی جھڑپ ہوگئی جس کے دوران اپوزیشن ممبر نے ان کے خلاف شخصی ریمارکس کردیئے جس پر ایوان نے ان کی مذمت کرتے ہوئے تحریک منظور کی۔ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر جب خاتون اراکین کی پارٹی خطوط سے قطع نظر اپنے خیالات پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی تھی، دونوں خاتون ایم ایل ایز کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی جو تلخ ہوتی گئی ۔ یہاں تک کہ ریاستی وزیر بہبودیٔ خواتین و اطفال  کویتا کے آنسو نکل آئے۔ ایوان نے گیتا کے ریمارکس کی مذمت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT