Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / شیوسینا بھی مہاراشٹرا کے وزیر کھڈسے کی بیدخلی کے حق میں

شیوسینا بھی مہاراشٹرا کے وزیر کھڈسے کی بیدخلی کے حق میں

ممبئی۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کرپشن کے الزامات میں گھرے مہاراشٹرا کے وزیر مالگذاری ایکناتھ کھڈسے کی بیدخلی کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے شیوسینا نے آج اپنی حلیف بی جے پی کو بدعنوانیوں سے پاک حکمرانی کے وعدہ کی یاددہانی کروائی، اور چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس سے اس مسئلہ پر موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم بی جے پی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا کو مشورہ دیا کہ داخلی اُمور میں مداخلت سے گریز کرے، پارٹی کی قیادت اس مسئلہ سے نمٹنے کی اہل ہے۔شیوسینا کے ایم پی مسٹر سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی نے یہ انتخابی وعدہ کیا تھاکہ کرپشن سے پاک حکومت فراہم کی جائے گی لیکن آج اس کے ایک لیڈر کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے جارہے ہیں ۔
مودی افغان ۔ ہند دوستی ڈیم کا ہفتہ کو افتتاح کریں گے
نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو افغانستان کا دورہ کریں گے اور صدر اشرف غنی سے مذاکرات کے علاوہ افغان ۔ہند فرینڈ شپ ڈیم کا افتتاح کریں گے۔ قبل ازیں اس ڈیم کا نام سلمیٰ ڈیم رکھا گیا تھا۔ یہ ڈیم افغانستان کے ہیرات صوبہ میں بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ نریندر مودی اور اشرف غنی کے درمیان بات چیت کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر زور دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT