Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / شیوسینا بی جے پی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے سکتی ہے : ادھو

شیوسینا بی جے پی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے سکتی ہے : ادھو

ممبئی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج اشارہ کیا کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت حکومت سے مستقبل قریب میں حمایت واپس لے سکتی ہے ۔مسٹر ٹھاکرے نے گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کے ساتھ اپنی رہائش گاہ ‘ماتوشری’ پر منعقد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لینے کا فیصلہ مستقبل قریب میں کیا جا سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT